پاکستان
04 مارچ ، 2014

اسلام آباد ایف ایٹ کچہری حملہ: وکلا کی ملک بھر میں ہڑتال

اسلام آباد ایف ایٹ کچہری حملہ: وکلا کی ملک بھر میں ہڑتال

اسلام آباد …اسلام آباد میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان بار کونسل نے آج ملک بھر میں ہڑتال جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار نے ایک ہفتے تک عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے،ایف ایٹ کچہری میں حملے کے بعد پاکستان بار کی اپیل پر مختلف شہروں میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے،بار ایسوی ایشنز کے اجلاس میں وکلا نے دہشت گردی میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا، چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس عمرعطا بندیاں نے ہائی کورٹ بار کا دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے،پشاورہائی کورٹ بار اور بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اسلام آباد ایف ایٹ کچہری حملوں کے خلاف صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا۔پاکستان بار کونسل نے آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا جبکہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے واقعے کے سوگ میں ایک ہفتے تک عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد واقعے کے سوگ میںآ ج وکلا صوبے بھر کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں :