دلچسپ و عجیب
04 مارچ ، 2014

کروشیا کا صدیوں پرانا انوکھاتہوار!!

کروشیا کا صدیوں پرانا انوکھاتہوار!!

زغرب …این جی ٹی …دنیا بھر کے کئی ممالک میں صدیوں پرانے روایتی تہوار آج بھی انتہائی جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں۔کروشیا کاHalubajski Zvoncariنامی تہوار بھی ان صدیوں پرانے تہواروں میں سے ایک ہے جن میں Zvoncariبیل رنگرز نامی گروپ جنگلی بھیڑوں کا لبادہ اوڑھے سڑکوں پر نکل آتا ہے اور موسمِ سرما کی شیطانی روحوں کو دور بھگانے کیلئے قصبوں میں مارچ کرتا ہے۔اس روایتی پریڈ کے موقع پر سیکڑوں افراد پر مشتمل یہ گروہ کئی قصبوں کا دورہ کرتا ہے جہاں کی مقامی آبادی انکے کھانے پینے اور آرام کا بندوبست کرتی ہے۔پریڈ کے اختتامی مرحلے پر یہ گروہ تمام گھروں کے سامنے سے کچرا جمع کرکے اسے آگ لگاتا ہے اور بری طاقتوں کو مار بھگانے کا عمل مکمل کرتا ہے۔

مزید خبریں :