05 مارچ ، 2014
واشنگٹن…امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکانے2015میں پاکستان کی امدادکیلئے ایک ارب ڈالرتجویزکردیے، صدر اوباما نے 2015 کیلئے 3 کھرب 9 ارب ڈالر کا بجٹ تخمینہ کانگریس کو بھجوادیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بجٹ میں پاکستان کی امداد کی مدمیں ایک ارب ڈالرمانگے گئے ہیں، ایک ارب ڈالر امداد میں 28 کروڑ ڈالر فوجی امداد کیلئے دیے جائیں گے، امداد میں بقایا 72 کروڑ ڈالر غیر فوجی امدادکی مدمیں دیے جائیں گے، بجٹ میں پاکستان، افغانستان اور عراق کیلئے 5 ارب 10 کروڑ ڈالر تجویزکیے ہیں۔