انٹرٹینمنٹ
05 مارچ ، 2014

'فروزن'نے دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا

'فروزن'نے دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا

لاس اینجلس …آسکریافتہ ڈزنی اینی میٹڈ فلم 'فروزن'نے دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرکے سب کو فریز کردیا۔میوزیکل فینٹسی پر مبنی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم’فروزن‘ایک بار پھر باکس آفس پر راج کر رہی ہے۔ فروزن کیلئے یہ ہفتہ شاندار رہا،فلم نے پہلے اکیڈمی ایوارڈ میں بہترین اینی میٹڈ فلم اور بہترین اوریجنل سانگ کا آسکر اپنے نام کیااور اب فلم کا بزنس دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔فروزن ایک ننھی بہادر شہزادی کی کہانی ہے،جس کے ہاتھ لگاتے ہی ہر شے جم جاتی ہے اور اسے ایسی سلطنت میں بھیج دیا جاتا ہے ،جہاں ہر وقت سردی کا راج ہوتا ہے اور پھر شروع ہوتی ہے شہزادی کی ایک نئی زندگی۔

مزید خبریں :