03 اپریل ، 2012
لندن …برطانیہ کے لیجنڈری گلوکار،موسیقار،نغمہ نگار اور دی بیٹلز راک بینڈ کے بانی جان لینن کا ٹوٹا ہوا دانت گذشتہ دنوں31ہزار ڈالر میں نیلام ہونے کے بعد دنیا کا نیلام ہونے والا مہنگا ترین دانت بن گیا ہے۔اس دانت کی 15ہزار ڈالر تک میں نیلام ہوجانے کی توقعات ظاہر کی جارہی تھیں تاہم کینیڈا کے ایک دندان ساز نے دوگنی بولی لگاکریہ دانت اپنے نام کرلیا۔یہ دانت جان لینن نے 1960کی دہائی میں اپنی ملازمہ کو دیا تھا کہ آیا وہ اسے کچرے دانی میں ڈال دے یا پھر وہ یہ دانت اپنی بیٹی کو یادگاری سوینےئر کے طور پر پیش کردے جو بیٹلز بینڈ کی دیوانی تھی۔50برس بعد ایک یادگار سوینئیر کی سی حیثیت رکھتا یہ دانت معروف نیلام گھرکے تحت5نومبر2011 کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا جو توقعات سے دوگنی قیمت پر نیلام ہوکر اب دنیا کے مہنگے ترین دانت کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گیا ہے۔