انٹرٹینمنٹ
06 مارچ ، 2014

علی ظفر کی شاہد آفریدی کو ”ٹوٹل سیاپا“ کا پہلا شو دیکھنے کی دعوت

علی ظفر کی شاہد آفریدی کو ”ٹوٹل سیاپا“ کا پہلا شو دیکھنے کی دعوت

ممبئی…شاہد آفریدی کو فلم کا پہلا شو دیکھنے کی دعوت دیدی ہے۔ علی ظفر کی فلم ٹوٹل سیاپا جمعہ کو ریلیز ہورہی ہے۔ انہوں نے شاہد آفریدی کو پہلا شو دیکھنے کی دعوت دی ہے،گلوکارعلی ظفرکی فلم ٹوٹل سیاپا میں شایقین کو شاہدآفریدی سے متعلق فلمسٹارزکے دلچسپ ڈائیلاگ بھی سننے کوملیں گے۔دبئی میں جیونیوز سے بات کرتے ہوئے علی ظفراورساتھی اداکارہ نے وضاحت کی کہ حقیقت میں وہ شاہدآفریدی کے فین ہیں۔ایشیاکپ میں پاکستان کوفائنل تک پہنچانے میں سب سے اہم کرداربھی شاہدآفریدی نے کیاتھااور چھکوں پہ چھکے مارکے بنگلہ دیش کے ٹائیگرزکوصومالیہ کی بلی بنادیاتھا۔علی ظفرکہتے ہیں کہ نہ صرف شایقین بلکہ خودشاہدآفریدی بھی ٹوٹل سیاپا فلم دیکھیں گے توانہیں پسند آئے گی۔

مزید خبریں :