06 مارچ ، 2014
لاہور…عمر اکمل اور ٹریفک وارڈن کے درمیان لڑائی کا معاملہ حل ہوتا نظر آرہا ہے،ٹریفک وارڈن نے کرکٹرعمراکمل کومعاف کردیا ہے۔عمراکمل کے والد نے معافی کی درخواست پولیس کے اعلیٰ حکام کودی تھی۔واضح رہے کہ عمراکمل کی ٹریفک وارڈن سے لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد ٹریفک پولیس نے عمراکمل کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا ۔