دلچسپ و عجیب
03 اپریل ، 2012

بے روزگار چینی تن تنہا سمندری آبدوز بناکر ہیرو بن گیا

بے روزگار چینی تن تنہا سمندری آبدوز بناکر ہیرو بن گیا

بیجنگ …کہتے ہیں کہ فارغ انسانی دماغ شیطان کا گھر ہوتاہے لیکن ایک چینی بے روزگار شخص نے ملازمت سے بر خاست ہونے کے بعد بلڈنگ کے تہہ خانے میں رہ کر ایک سمندری آبدوز بناکر سب کو حیران کر دیا ۔37 سالہ Zhang Wuyi نے ایک مہینے کے دوران ناکارہ لوہے کے ذریعے دو افراد کی گنجائش والی آبدوز تخلیق کی ہے جو 30میٹر تک کی سمندری گہرائی میں جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔31ہزار ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ اس آبدوز کے بعد اب یہ شخص ناصرف ہیرو بن گیا ہے بلکہ اس کے پاس مزید آبدوز بنانے کے آڈرز کے ڈھیر بھی لگ چکے ہیں۔

مزید خبریں :