07 مارچ ، 2014
کراچی…بوم بوم شاہد آفریدی نے کہاہے کہ قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں، ان شاء اللہ ایشیا کپ جیتیں گے ۔انہوں نے یہ بات ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے فیملی شو انعام گھر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شو میں ان کی بیٹیوں نے بھی شرکت کی ۔جیوٹی وی کے پروگرام انعام گھرمیں انعامات کی بارش جاری ہے،ڈھاکا سے ٹیلی فون پر ڈاکٹر عامر لیاقت سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ان کے پروگرام کو سراہا اور کہا کہ وطن واپسی پرانعام گھرمیں شرکت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں قوم کو تمام اختلافات بھلا کر ایک ہوجانا چاہیے۔پروگرام میں شاہد آفرید ی نے اپنی بیٹیوں سے بھی گفتگو کی ،اور ان کی کچھ شرارتیں بھی شیئر کیں ۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے شاہد آفریدی کو پاکستان آئیڈیل ایوارڈ دیا جو ان کی بیٹیوں نے وصول کیا اور شاہد کے والدکے نام پرتعمیر ہونے والے اسپتال کے لیے جیو کی جانب سے 15 لاکھ روپے کا عطیہ دینے کااعلان کیا۔