03 اپریل ، 2012
میامی …دو نوں ٹانگوں سے محروم بر ازیل سے تعلق رکھنے والے ایک 23سالہ نو جوان نے معذوری کے باوجود نا صرف ماہر اسکیٹربن کر اپنا لو ہا منوایا بلکہ ُاس نے امریکی ریاست فلوریڈا میں منعقدہ اسکیٹ بورڈ نگ کے مقا بلو ں میں بھی حصہ لیا ۔IItalo Romano نامی یہ نو جوان جو کہ ایک ٹرین حادثے کے دوران اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہو گیا تھا ،نے اپنے مدِ مقابل جسمانی طور پر مکمل طور پر صحتمند کھلاڑیو ں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلوں کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔اس نو جوان نے کسی مشکل کے بغیر ہال میں رکھی رکاوٹوں کے اوپر اسکیٹ بورڈ کو اپنے دونوں ہاتھوں کی مدد سے رکھ اور اٹھا کر اسکیٹنگ کر کے اپنی مہارت کا مظاہر ہ پیش کیا جو اس جیسے معذور افراد کیلئے ہمت اور زندہ دلی کی اعلٰی ترین مثال ہے۔