انٹرٹینمنٹ
07 مارچ ، 2014

علی ظفر کی ’ٹوٹل سیاپا‘ آج سے سنیماگھروں میں

علی ظفر کی ’ٹوٹل سیاپا‘ آج سے سنیماگھروں میں

کراچی …علی ظفر کی بالی ووڈ فلم ٹوٹل سیاپا کا کراچی میں پریمئر ہوا۔ملک بھر کے سینماوٴں میں آج سے فلم کا شاندار افتتاح ہورہا ہے۔نیو پلیکس سینما کراچی میں علی ظفر کی فلم کے پریمئر کے موقع پر جشن کا سماں تھا، پریمئر میں شو بز کی دنیا سے کئی نامناصرف بڑی تعداد میں شامل ہوئے بلکہ پورے خلوص کے ساتھ کستانی پاپ اسٹار ٹرینڈ بالی ووڈ اسٹار کی کامیابیوں کے گن گاتے نظر آئے۔ اداکار شامون، ہدایت کارہ مہرین جبار، فلمسازہمایوں سعید، اور اداکارآصف رضا میر نے فلم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستانی لڑکے امن اور بھارتی لڑکی آشا کی اس رومانوی داستان میں علی ظفر کا مرکزی کردار ہے، جو بالی ووڈ میں اپنی اس پانچویں کاوش کو جیو کے تعاون سے کراچی میں اس گرینڈ پریمئر کے ذریعے خود متعارف کرواتے نظر آئے۔ ہدایت کار ای نواس کے اس انڈو پاک رومینس کی اہم کاسٹ میں علی ظفر کے ساتھ یامی گوتم، کرن کھیر اور انوپم کھیر شامل ہیں۔ جیو کے تعاون سے کراچی میں اس رنگا رنگ پریمئر کے بعد فلم ٹوٹل سیاپا کا جمعہ سات مارچ سے ملک بھر میں شاندار افتتاح ہورہا ہے۔

مزید خبریں :