دنیا
07 مارچ ، 2014

بھارتی بحریہ کے جہازمیں دھماکا، نیوی افسرہلاک، 4 زخمی

بھارتی بحریہ کے جہازمیں دھماکا، نیوی افسرہلاک، 4 زخمی

نئی دہلی … بھارتی بحریہ کے جہازمیں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں نیوی افسرہلاک ہوگیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا بھارتی نیوی کے جہازآئی این ایس کولکتا میں آگ بجھانے کا سسٹم چیک کرتے وقت ہوا۔آئی این ایس کولکتا بھارت کا جدید ترین جنگی جہاز ہے جس کو سمندرمیں اتارا جانا تھا۔ اس سے قبل آبدوز میں مختلف حادثات کے باعث بھارتی بحریہ کے سربراہ بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :