پاکستان
04 اپریل ، 2012

ہم اپنے صدر کا سرنگوں نہیں کرسکتے ،اعتزاز احسن

 ہم اپنے صدر کا سرنگوں نہیں کرسکتے ،اعتزاز احسن

گڑھی خدا بخش ... پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہم اپنے صدر کا سرنگوں نہیں کرسکتے اور میڈیا میری باتوں کو تروڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے۔گڑھی خدابخش میں بھٹو کی تینتیس ویں برسی کے مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے مقدمے میں چھ آپشن دئے تھے جن میں سے چھٹے آپشن میں پارلیمنٹ میں یہ مقدمہ بھیجنے کی بات کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ دہلی میں ہونے والی کانفرنس میں بعض بھارتی شخصیات نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ وزیراعظم گیلانی کا دفاع کررہے ہیں آپ سوئس حکومت کو خط کیوں نہیں لکھتے،جس کے جواب میں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اگر سوئس مجسٹریٹ کو خط لکھنے کا کہا ہے تو بھی کوئی جرم نہیں ہوا اور اگر خط نہیں لکھا گیا ہے تو یہ بھی کوئی جرم نہیں ہے،اعتزاز احسن کے مطابق جب انہوں نے بھارتیوں سے یہ پوچھا کہ کیا وہ اپنے صدرکوسوئس مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیتے توانہوں نے کہا کہ وہ کبھی ایسا نہیں کرتے اور سوئس مجسٹریٹ کے فیصلے کو واپس لینے کے لئے سوئزر لینڈ سے سفیر کو طلب کرلیتے اور اگر پھر بھی سوئزر لینڈ اپنے مجسٹریٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتا تو اس سے تعلقات ختم کرلئے جاتے،اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ میڈیا کا ایک حصہ مجھ پر کڑی تنقید کرتا ہے اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے عوام ان پر یقین نہ کریں،انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی مہنگی اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے لیکن آنے والا بجٹ غریبوں کا بجٹ ہوگا اور اس بجٹ میں ایسی چیزیں شامل کی جائینگی جس سے غریبوں کی قسمت سنور جائیگی۔

مزید خبریں :