دلچسپ و عجیب
08 مارچ ، 2014

بھارتی نوجوان نے ناک سے103حروف ٹائپ کرکے ریکارڈ بناڈالا

بھارتی نوجوان نے ناک سے103حروف ٹائپ کرکے ریکارڈ بناڈالا

ممبئی…این جی ٹی…بھارتی شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے23سالہ نو جوان محمد خورشید حسین نے حال ہی میں ناک کے ذریعے تیر رفتاری سے ٹائپنگ کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔خورشید حسین نے میڈیاکے لو گوں اور بھرے مجمع کے سامنے اپنے ہاتھ پیٹھ پر باندھتے ہوئے ناک کے ذریعے ٹائپنگ کی اور 103 حروف پر مشتمل جملہ بغیر کسی غلطی کے فقط47سیکنڈز میں کامیابی سے ٹائپ کرکے نیا گینز ریکارڈقائم کردیاجس کے لیے انہوں نے کافی عرصے تک روازنہ چھ گھنٹے تک کڑی پریکٹس کی تھی۔یہ پہلی مرتبہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی خورشید حسین نے 2012ء میں انگریزی کے حروفِ تہجی کو 3.43 سیکنڈز میں اُنگلیوں سے ٹائپ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ ناک سے تیزر رفتاری سے ٹائپنگ کرنے کا عالمی ریکارڈ اس سے قبل بھی بھارتی باشندے کے پاس ہی تھا جو اس نے2008ء میں دبئی میں 1منٹ 33سیکنڈ میں ٹائپنگ کرکے قائم کیا تھا۔

مزید خبریں :