پاکستان
08 مارچ ، 2014

سانحہ کچہری اسلام آباد کی جے آئی ٹی رپورٹ

سانحہ کچہری اسلام آباد کی جے آئی ٹی رپورٹ

اسلام آباد…سانحہ کچہری اسلام آباد کی انکوائری کرنے والی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان اپنے ہی پولیس گارڈ کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔ایس ایس پی اسلام آباد ڈاکٹر رضوان کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق جج رفاقت اعوان کو گارڈ کے ریوالور کی دو گولیاں لگیں، ریوالوراور گولیوں کا فارنزک معائنہ کیا جارہا ہے، رپورٹ کے مطابق جج کے چیمبر میں گلاشنکوف کی گولی فائر ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، مقتول جج کے گارڈ بابر نے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت میں ان الزامات کی تردید کی، اس نے بیان دیا کہ وہ بے گناہ ہے، تاہم عدالت نے مزید تفتیش کے لئے گارڈ کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 10 مارچ کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

مزید خبریں :