08 مارچ ، 2014
پشاور…پشاور کے جی ٹی روڈ پر سوریا پل کے قریب حساس اداروں نے دو اہم شدت پسند کمانڈروں کو گرفتار کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق سوریا پل کے قریب گرفتارہونے والے شدت پسندکمانڈروں کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے، جو ایک کالعدم تنظیم کیلئے کام کرتے رہے ہیں۔ گرفتاری کے بعد کمانڈرز کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔