08 مارچ ، 2014
راولپنڈی…بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر یونان جانے والے مسافر کے سامان سے 6 کلو900 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔اسلام آباد میں بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر یونان جانے والامسافر پرواز ای وائے 232 سے یونان جا رہا تھا۔کسٹم حکام کے مطابق چیکنگ کے دوران ملزم کے سامان سے 6 کلو900 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔اصغر علی نامی ملزم گجرات کا رہائشی ہے۔کسٹم حکام نے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف تفتیش جاری ہے۔