08 مارچ ، 2014
پشاور…اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔صوبے میں آئندہ جتنے بھی تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے ان میں ستر فیصد خواتین کے لئے مختص ہوں گے۔ پشاور میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں جتنے بھی تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں گئے ان میں ستر فیصد خواتین کے لئے مختص ہوں گے۔اسدقیصر نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے منافی اگر کوئی قانون ہوا تو اسکا خاتمہ کیا جائے گا۔ان کا کہناتھا کہ خواتین کے لئے پہلی یونی ورسٹی قائم کی گئی ہے جس کا مقصد خواتین کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔