08 مارچ ، 2014
کراچی…آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب26 فیصد ہے، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔