08 مارچ ، 2014
پشاور…پشاور کی مقامی عدالت نے سابق صوبائی وزیر بخت بیدار کی طرف سے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے خلاف ہرجانے کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ مقامی عدالت نے عمران خان کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق سماعت مکمل کرلی۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ 22 مارچ کو سنائے گی۔ سابق صوبائی وزیر بخت بیدار خان نے عمران خان کے خلاف ایک ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔