پاکستان
04 اپریل ، 2012

جمرود میں مسافر وین میں دھماکا،7افراد ہلاک،متعد د زخمی

جمرود میں مسافر وین میں دھماکا،7افراد ہلاک،متعد د زخمی

جمرود… خیر ایجنسی کی تحصیل جمرود بازارکے قریب مسافر وین دھماکا میں 7مسافر ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔خاصہ دار فورس ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ جبہ سے مسافر وین جمرود بازار جارہی تھی کہ خرکی آباد کے علاقے میں روڈ کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا سے پھٹ گیا۔ جس سے مسافر وین مکمل طور پر تباہ اور وین میں سوار 7 مسافر ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ہلاک اور زخمی ہونیوالے افراد کوجمرود اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکے کا اصل نشانہ نیٹو کو پیٹرولیم مصنوعات سپلائی کرنے والا ٹھیکیدار گلاب خان تھا جو ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔

مزید خبریں :