11 مارچ ، 2014
نیویارک …این جی ٹی …فیرس وہیل میں بیٹھ کر دور دورتک کا نظارہ کر نا نہایت دلچسپ محسو س ہو تا ہے اور اس تجر بے کو مزید سنسنی خیز بنا نے کے لیے امریکی شہر لاس ویگاس میں دنیا کا سب سے بڑا فیرس وہیل تیار کرلیا گیا ہے۔550 فٹ اونچے دی ہائی رولر نامی اس فیر س وہیل میں کل28 ائیرکنڈیشنڈکیبن موجود ہیں جبکہ ہر کیبن میں40 افراد کے بیٹھنے کی گنجا ئش رکھی گئی ہے ۔550ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والے دی لنک پراجیکٹ میں نمایاں اہمیت کے حامل اس آبزرویشن فیرس وہیل میں بیٹھنے والے فی سیکنڈ ایک فٹ فاصلہ طے کرینگے جسکے تحت اس پورے فیرس وہیل کی رائیڈ 30منٹ میں مکمل ہوگی۔2ہزار LEDلائٹس سے مزین اس فیرس وہیل کی لائٹس آن کرنے کی تقریب گذشتہ دنوں منعقد کی گئی جبکہ اسکا باقاعدہ افتتاح اپریل میں کیا جائیگا۔