پاکستان
04 اپریل ، 2012

صدر زرداری کی لاہور آمد، پنجاب حکومت کا کوئی نمائندہ استقبال کیلئے نہیں آیا

صدر زرداری کی لاہور آمد، پنجاب حکومت کا کوئی نمائندہ استقبال کیلئے نہیں آیا

لاہور … صدر آصف زرداری لاہور پہنچ گئے، تاہم ایئر پورٹ پر پنجاب حکومت کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا، گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے صدر کا استقبال کیا، دوسری جانب سے صدر کی گورنر ہاوٴس آمد کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کی روانہ بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ملحقہ سڑکوں پر بھی ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ صدر آصف زرداری لاہور پہنچ گئے جہاں ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے ان کا استقبال کیا، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف علاج کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں تاہم پنجاب حکومت کو کوئی نمائندہ اور کوئی صوبائی وزیر ایئرپورٹ پر موجود نہیں تھا۔ صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ کا کوئی وزیر صدر کے استقبال کیلئے نہیں گیا، ان کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ جانا چاہئے تھا۔ان کا کہنا ہے کہ مصروفیات کے باعث صدر زرداری کے استقبال کیلئے نہ جاسکے۔ دوسری جانب لاہور کے شہریوں کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب صدر کی آمد کے باعث مال روڈ بند کردیا گیااور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ صدر کی گورنر ہاوٴس آمد کے باعث مال روڈ سے ملحقہ سڑکوں پر بھی ٹریفک جام ہوگیا ۔

مزید خبریں :