پاکستان
04 اپریل ، 2012

گلگت بلتستان میں امن و امان کیلئے مذاکراتی عمل شروع کرانیکا فیصلہ

گلگت بلتستان میں امن و امان کیلئے مذاکراتی عمل شروع کرانیکا فیصلہ

اسلام آباد … گلگت بلتستان میں امن و امان بحال کرنے کیلئے تمام گروپوں کے درمیان مذاکرات کا عمل فوری شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وفاقی وزیر میاں منظور وٹو نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان میں حالیہ فسادات کے بعد کی صورتحال پر غور اور تمام گروپوں کے درمیان مذاکراتی عمل فوری شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ رحمان ملک نے کہاکہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت ہرممکن تعاون کرے گی اور اس سلسلے میں ہرقسم کے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو فوری طور پر علاقے میں پہنچنے کیلئے خصوصی ٹرانسپورٹ فراہم کی۔ انہوں نے شرپسند عناصر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیئے جائیں گے۔

مزید خبریں :