14 مارچ ، 2014
ملتان…ملتان کے نواحی علاقے دنیا پور میں قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر بہن اور بھائی نے خود پرپٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔دونوں کو پولیس نے تحویل میں لیکر نشتر اسپتال منتقل کردیاہے۔ملتان کے نواحی علاقے دنیا میں آٹھ ماہ قبل زمین کے تنازع پر مخالفین نے ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔جس کا مقدمہ چارافرادکے خلاف تھانہ دنیا پور میں درج کیا گیا۔لیکن آٹھ ماہ تک کوئی پیش رفت نہ ہونے اورمبینہ طورپر ملزمان کی حمایت پراہلخانہ نے آج چوک کچہری پر احتجاج کیا اس دوران جنت بی بی اوررمضان نے خود پر پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی۔اس دوران ریسکیواورپولیس نے دونوں افرادکو اس انتہائی قدم سے روکا اورفوری طورپر نشتر اسپتال منتقل کیاگیا۔آرپی اوملتان امین وینس نے جیونیوز کو بتایا کہ تھانا صدر دنیا پورمیں درج مقدمے کے ملزمان کو12 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا جائیگا۔مقدمہ میں جانبداری کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔