پاکستان
14 مارچ ، 2014

مظفر گڑھ میں انصاف نہ ملنے پر جان دینے والی لڑکی سپرد خاک

مظفر گڑھ میں انصاف نہ ملنے پر جان دینے والی لڑکی سپرد خاک

مظفر گڑھ …مظفر گڑھ میں انصاف نہ ملنے پر جان دے دینے والی لڑکی کو سپرد خاک کردیا گیا۔مظفر گڑھ کے علاقے بیٹ میر ہزار میں خود سوزی کرنے والی لڑکی کا ٹی ایچ کیو اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ لڑکی کو نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔معاملے کی تحقیقات کیلئے ایڈشنل آئی جی خالد لک بیٹ میر ہزار پہنچ گئے ہیں۔ملزم کو بے گناہ قرار دینے والے دو پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :