دنیا
14 مارچ ، 2014

ملائیشیا کے گمشدہ طیارے کا رخ جان بوجھ کر انڈیمان جزائر کی طرف موڑا گیا

ملائیشیا کے گمشدہ طیارے کا رخ جان بوجھ کر انڈیمان جزائر کی طرف موڑا گیا

کوالا لمپور…ملائیشیا کے گمشدہ طیارے کی ساتویں روز بھی تلاش جاری ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جان بوجھ کر طیارے کا رخ انڈیمان جزائر کی طرف موڑا گیا ۔تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملٹری ریڈار سے ملنے والے شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک طیارے کا رخ جان بوجھ کر انڈیمان جزائر کی طرف موڑا گیا اور یہ پرواز ممکنہ طور پر ایم ایچ 370ہوسکتی ہے۔ یہ بھی خیال کیاجارہا ہے کہ ایسا کرنے والا طیارے میں سوار شخص تریبت یافتہ ہواباز تھا۔ اس نئے انکشاف کے بعد طیارے کی ہائی جیکنگ کا خدشہ سامنے آرہا ہے ۔ملائیشین پولیس کا کہناہے کہ طیارے میں سوار افراد کی ذہنی اور جسمانی صحت سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں،جبکہ ملائیشیا نے تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور بھارت سے ریڈار ڈیٹا فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، جن کے بحری اڈے انڈیمان جزائر میں واقع ہیں۔ اس سے قبل امریکا کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ طیارہ بحر ہند کی جانب راستہ بھٹکنے اور کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہونے کے 4گھنٹے بعد تک پرواز کرتا رہا تھا، تاہم اس دعوے کی ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے تردید کی تھی۔

مزید خبریں :