14 مارچ ، 2014
پشاور…خیبر ایجنسی سے متصل پشاور کے بٹاتل بازار میں آج ایک پولیس افسر پر خودکش حملہ کیا گیا۔دھماکے سے 8افراد جاں بحق اور پولیس افسر سمیت 35زخمی ہوگئے۔خیبر ایجنسی کی دہلیز پر واقع بٹا تل بازارمیں خود کش حملہ تقریباً 12بج کر 40منٹ پر ہوا۔ دھماکے کے زخمیوں کواپنی مدد آپ کے تحت مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جب کہ بٹاتل بازار کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظرمکمل طور بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بٹا تل بازار پشاور کے حساس ترین بازاروں میں سے ایک ہے۔