14 مارچ ، 2014
کراچی…وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے ترجمان وقار مہدی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی جرائم پیشہ افراد کی حمایت نہیں کرتی۔ ڈی جی رینجرز کے وزیر اعظم نواز شریف کے سامنے اس بیان کہ حکومتی جماعت کے کچھ رہنما لیاری میں گینگسٹرز کی پش پناہی کرتے ہیں اور انہیں چھتری فراہم کرتے ہیں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وقار مہدی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ بار بار کہہ چکے ہیں کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی مجرم کو سیاسی چھتری فراہم نہیں کر رہے۔