صحت و سائنس
15 مارچ ، 2014

دوسروں پر اعتماد کرنے والے خوش باش رہتے ہیں، ماہرین

دوسروں پر اعتماد کرنے والے خوش باش رہتے ہیں، ماہرین

لندن…این جی ٹی…اگر آپ صحت مند اور خوش باش زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو لوگوں پر اعتماد کرنا سیکھ لیں۔یہ بات ایک نئی برطانوی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جو لوگ دیگر افراد پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں وہ زیادہ بہتر صحت اور اچھی خوش باش زندگی گزارتے ہیں۔تحقیق کے مطابق چونکہ ذہین لوگ مقابل شخص کی شخصیت کو زیادہ بہتر طور پر جانچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لئے وہ ان پر زیادہ اعتماد کرکے صحت مند زندگی گزارنے کا راز پا لیتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سماجی اعتماد صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے اور زندگی بھی خوش باش گزرتی ہے۔

مزید خبریں :