پاکستان
15 مارچ ، 2014

لاہورمیں نرسوں کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری

لاہورمیں نرسوں کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری

لاہور…لاہور میں نرسوں کا احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے تین نرسیں زخمی ہوگئیں، وزیر اعلی ٰ پنجاب نے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے نرسوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کابینہ کمیٹی بھی تشکیل دیدی ۔ لاہورمیں ایڈہاک نرسوں کا احتجاج جاری ہے، جمعے کی سہ پہر نرسیں کوپر روڈ سے احتجاج کرتی ہوئی مال روڈ پر آ نے لگیں تو پولیس نے انہیں روکنے کے لئے لاٹھی چارج کردیا تین نرسیں زخمی ہو گئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ نرسوں پر لاٹھی چارج کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کردی ہے ، وزیر اعلیٰ نے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے نرسوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کابینہ کمیٹی کی تشکیل دیدی ہے۔ یہ کمیٹی وزیر قانون رانا ثنااللہ کی سربراہی میں نرسوں سے مذاکرات کریگی۔ادھر رات گئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیرصحت خواجہ سلمان رفیق نرسوں سے مذاکرات کرنے پہنچ گئے۔ کمشنر لاہورڈویژن راشد محمود لنگڑیال اور سی سی پی شفیق گجر بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر نرسیں سی ایم کو آنا ہوگا ، سی ایم کو آنا ہوگاکے نعرے لگاتی رہیں۔

مزید خبریں :