15 مارچ ، 2014
پشاور…پشاورکے علاقہ ماشوخیل میں نامعلوم مسلح افراد نے گیارہ افراد کو اغواء کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد رات کو علاقہ ماشوخیل کے فقیر آباد کلے میں متعدد گھروں کا محاصرہ کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گیارہ افراد کو اغواء کیا گیا ہے جبکہ خاندانی ذرائع کے مطابق اٹھارہ افراد کو اغواء کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والوں کی تعداد 70 تھی، جو خیبرایجنسی سے آئے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مغویوں کا تعلق شینواری قبیلے سے ہے اور خیبرایجنسی کے علاقہ لنڈی کوتل سے نقل مکانی کرکے پشاور کے علاقہ ماشوخیل میں رہائش اختیار کی تھی۔