15 مارچ ، 2014
راولپنڈی/ملتان/فیصل آباد…لاہور میں احتجاج کرنے والی نرسوں پر تشدد کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں کے سرکاری اسپتالوں میں نرسیں ہڑتال پر ہیں،جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،راولپنڈی کے الائیڈ اسپتال اور ہولی فیملی اسپتال کی ایمرجنسی میں نرسوں نے کام چھوڑ دیا ہے جس سے مریضوں کو مشکلات کاسامنا ہے ۔ملتان میں 5روز سے نرسوں کا احتجاج اور ہڑتال جاری ہے ،نرسوں کی ہڑتال کے خلاف چلڈرن کمپلکس میں مریضوں کے لواحقین نے بھی احتجاج کیا ۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے نرسوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا ہے ۔فیصل آباد کے سول ،الائیڈ اسپتال اور فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی میں نرسوں نے او پی ڈیز میں ہڑتال کر رکھی ہے اورکچھ دیر کیلیے اسپتالوں کے باہر دھرنا بھی دیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ وہاڑی اور بھکر میں بھی نرسوں نے احتجاج کیا ۔ ڈسڑکٹ ہیڈ کوراٹر اسپتال بہاولنگر اور بہاول پور کے وکٹوریہ اسپتال میں نرسوں نے اسپتالوں کے باہر دھرنے دیے۔رحیم یار خا ن کے شیخ زید اسپتال میں بھی نرسیں ہڑتال پر ہیں۔