15 مارچ ، 2014
مٹھی… صحرائے تھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں مریضوں کا تانتا بندھا ہوا ہے ،اسپتالوں میں غذائی قلت اور مختلف امراض میں مبتلا144 سے زائد بچے انتقال کرگئے۔تھر پارکر میں غذائی بحران سے نمٹنے کیلیے حکومتی ادارے ، پاک فوج، رینجرز ، سیاسی ، سماجی اور فلاحی تنظیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں ، لیکن یہ سرگرمیاں دور دراز علاقوں میں اب تک شروع نہیں کی جاسکی ہیں۔ضلعی ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی تعداد کم نہیں ہوئی ہے۔ ننگر پارکر ،چھاچرو، اسلام کوٹ اور ڈیپلو ، کلاوہی اورچلیارمیں متاثرین اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔ان علاقوں کوئی خاتون ڈاکٹر نہیں پہنچی ہیں۔ بچوں کے ماہر ڈاکٹربھی صرف مٹھی اسپتال تک محدود ہیں۔ صحرائے تھر میں غذائی قلت اور مختلف امراض سیاب تک 144 سے زائد بچے دم توڑ چکے ہیں۔