15 مارچ ، 2014
پشاور…کمشنرپشاور نے شکیل آفریدی کی سزامیں کمی کرتے ہوئے 23سال قیداور2لاکھ20ہزارروپے جرمانے کی سزاسنائی دی۔اس سے قبل اے پی اے باڑہ نے انہیں33سال قید اور20ہزارروپے جرمانے کی سزاسنائی تھی۔کمشنرپشاورمنیراعظم کی عدالت نے ڈاکٹرشکیل آفریدی مقدمہ کی سماعت کی۔ کمشنرپشاورنے کالعدم تنظیموں سے روابط رکھنے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹرشکیل آفریدی مقدمہ کافیصلہ سنایا جو گزشتہ سماعت میں محفوظ کیا گیا تھا۔ فیصلے کے مطابق اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ باڑہ کی جانب سے 23مئی کودیے جانیوالی 33سال قید اور3لاکھ20ہزارروپے کی سزامیں کمی کرتے ہوئے اسے 23سال قید اور2لاکھ 20ہزارروپے جرمانے میں تبدیل کردیا۔ سابق کمشنرصاحبزادہ انیس نے گزشتہ سال 29اگست کوشکیل آفریدی کی جانب سے دیے جانیوالی اپیل میں کالعدم قراردے کردوبارہ سماعت کافیصلہ دیا تھا۔ڈاکٹرشکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی نے فیصلے کوغیرمتوقع قراردیا اورکہا کہ اس فیصلے کو فاٹاٹریبونل میں چیلنج کیا جائے گا۔