پاکستان
15 مارچ ، 2014

مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو آپریشن کرنا ہی پڑے گا،احسن اقبال

لاہور…وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو آپریشن کرنا ہی پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف کا مسئلہ فزیو تھیراپی سے حل ہو سکتا ہے۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نہ جانے سابق صدر عدالت جانے سے کیوں کتراتے ہیں انہیں چاہئے عدالت میں پیشی کے لئے کسی اچھے فزیکل تھیراپسٹ سے علاج کرائیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتے ہیں، آپریشن آخری آپشن ہے۔

مزید خبریں :