15 مارچ ، 2014
لاہور… پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ڈاکٹراورنرسیں سڑکوں پر ہیں اوراب کلرک بھی سڑکوں پر آنیوالے ہیں،یوتھ فیسٹیول پر ایک ارب روپے لگادئے گئے، اسپتالوں میں دوا نہیں،ایسے گینز بک کے ورلڈ رکارڈ بنانے کاکیافائدہ ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاوٴس لاہورمیں مینارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اقلیتوں کوجہاں بھی ضرورت پڑی ہم ان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اوراگر دوبارہ موقع ملاتواقلیتوں کیلئے ایسے اقدامات کریں گے جوکسی ملک نے نہ کئے ہوں گے ۔ چوھری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ مہنگائی دیکھ لیں بجلی کی قیمت دیکھ لیں،اسپتالوں کودوائیاں دیں،انجینئرنگ یونیورسٹی فیصل آبادکوچلائیں،ریسکیو کی گاڑیاں خراب ہیں انہیں ٹھیک کرائیں،پرویزالہی نے کہا کہ انکے دور حکومت میں پہلی دفعہ امرتسرسے بس سروس شروع کی گئی۔مینارٹیز کیلئے اسکالرشپ شروع کی جو موجودہ حکومت نے بند کردی ۔