پاکستان
15 مارچ ، 2014

لیاری گینگ وار گروپ لڑائی ختم کرنے پر آمادہ ہوگئے،ایازپلیجو کادعویٰ

لیاری گینگ وار گروپ لڑائی ختم کرنے پر آمادہ ہوگئے،ایازپلیجو کادعویٰ

حیدر آباد…قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ عزیر جان بلوچ اور بابا لاڈلہ گروپوں نے آج سے اختلافات ختم کر کے لڑائی بند کرنے کا اعلان کردیاہے، قیام امن کے لئے لیاری اتحاد کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پرعزیر جان بلوچ اور بابا لاڈلہ گروپ کے وفد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے 9 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ دونوں گروپوں نے آج سے اختلافات ختم کر کے لڑائی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، لیاری میں قیام امن کے لئے ایاز لطیف پلیجو کی سربراہی میں لیاری اتحاد کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی میں عزیربلوچ کی جانب سے ثانیہ بلوچ اور بابا لاڈلہ کی جانب سے عبدالمجید سرہاڑی شامل کئے گئے ہیں۔ اگر کوئی غلط فہمی ہوئی تو دونوں گروپ لیاری اتحاد کمیٹی سے رابطہ کریں گے۔ مشترکہ اعلامیہ میں نقل مکانی کرنے والوں سے واپس آنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ لیاری میں ہوں، ملیر میں ہوں یا ناظم آباد میں ان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے، لیاری میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کو 20-20 لاکھ اور زخمیوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے۔

مزید خبریں :