16 مارچ ، 2014
کراچی …پاکستان بھرکے ہر دل عزیز اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی میزبانی میں انعام گھر کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ پروگرام میں کمسن مارشل آرٹ چمپئن عطروبا نے 131 کپ گرانے کا عالمی رکارڈ قائم کردیا۔جیوٹی وی کے پروگرام انعام گھرمیں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔ہفتے کے پروگرام میں کمسن مارشل آرٹ چمپئن عطروبا نے اپنا ہی رکارڈ توڑتے ہوئے عالمی ریکارڈ بناڈالا۔عطروبا نے ایک منٹ میں اپنے مقابل کھڑی لڑکی کے سر پر رکھے 131 کپ ککس مارکر گرادیے، جس پر انہیں پاکستان آئیڈیل کا انعام بھی دیا گیا۔اس سے قبل عطروبا نے 9 11کپ گرا کر عالمی رکارڈ قائم کیا تھا۔سیگمنٹ "لگاوٴتکا"میں شرکاء نے خوب تکے لگائے اورڈھیروں انعام پائے۔ شرکاء نے جہاں پروگرام کی تعریف کی وہیں ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے تھرمتاثرین کے لیے کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔ پروگرام میں دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے ہندو برادری نے خصوصی شرکت کی اور دیوالی کی تاریخ بھی بتائی۔سب کے آئیڈیل میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین شو میں سب کے سنگ رنگ بکھیرتے نظر آئے۔بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ پروگرام انعام گھر اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے، جو عوام کو تفریح کے ساتھ ساتھ معلومات بھی فراہم کررہاہے اوربیش بہا انعامات سے مالامال بھی کررہاہے۔