پاکستان
16 مارچ ، 2014

علامہ طاہر اشرفی کا لاڑکانہ واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

علامہ طاہر اشرفی کا لاڑکانہ واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

لاہور… چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے لاڑکانہ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں مقدس اوراق اور ہندؤں کی عباد ت گاہ کو جلایا جانا حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے ، انھوں نے حکومت سے لاڑکانہ واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :