پاکستان
16 مارچ ، 2014

لاہور: پکی نوکری کے لیے دھرنہ دینے والی نرسیں کنٹریکٹ لیٹر ملنے پر تقسیم

لاہور: پکی نوکری کے لیے دھرنہ دینے والی نرسیں کنٹریکٹ لیٹر ملنے پر تقسیم

لاہور…لاہورمیں پکی نوکری کے لیے دھرنہ دینے والی نرسیں کنٹریکٹ لیٹر ملنے کے معاملے پر تقسیم ہوگئیں،اور آپس میں الجھ پڑیں ، ایک دوسرے سے ہاتھ پائی کی اوردھکے دیئے، میاں عابدکی رپورٹ کے مطابق ہڑتالی نرسوں کا کہنا ہے تھا کہ انھیں یہ قبول نہیں انھوں نے ساتھی نرسوں کو یہ لیٹر نہ لینے کے لیے کہا تاہم اس معاملے پر ان میں آپس میں جھگڑا بھی ہوا۔ادھر راول پنڈی میں بے نظیر بھٹو اسپتال کے باہر ایڈہاک نرسوں کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔احتجاجی مظاہرے میں بے نظیر بھٹو اسپتال، ڈی ایچ کیو اور ہولی فیملی اسپتال میں ایڈہاک پر تعینات نرسز کی بڑی تعدادشریک ہے۔مظاہرہ کرنے والی نرسوں کا مطالبہ ہے کہ انھیں ا یڈہاک پر بھرتی کرنے کی بجائے حکومت پنجاب کی جانب سے فوری طور پر مستقل ملازمت دی جائے۔دوسری جانب فیصل آبادمیں نرسوں کا احتجاج دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ،کچھ نرسز نے آج تیسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا جبکہ کچھ نرسز نے احتجاج ختم کر دیا۔الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی نرسوں نے لاہور میں مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والی نرسوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج تیسرے روز بھی کام بند کر کے ایمرجنسی وارڈ کے سامنے احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ تاہم احتجاج میں شریک نرسز کی تعداد گذشتہ روز سے کافی کم رہی۔ ہسپتال انتظامیہ کی درخواست پر نرسوں نے احتجاج ختم کر دیا تاہم انہوں نے مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر کل پھر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔دوسری طرف سول ہسپتال اور فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی نرسز آج احتجاج میں شامل نہیں ہوئیں۔

مزید خبریں :