17 مارچ ، 2014
لاہور…لاہورپولیس گردے کے مریض ملزم کو سارا شہرچھوڑ کر 20کلومیٹردور سندرگاوٴں میں کسی ڈاکٹر کے پاس لے گئی۔وہاں کہیں سے ملزم کے ساتھی بھی اچانک آ ٹپکے ،مقابلہ ہو گیااورگردے کا مریض ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی کا نشانہ بن گیا۔ملزم کے لواحقین اورمقامی لوگ اس انوکھے مقابلے پر ششدر رہ گئے۔سی آئی ایپولیس نواں کوٹ کی کہانی کے مطابق جیل سے طلبی پرلائے ملزم عمران عرف مانی کوگردے میں تکلیف ہوئی،وہ اسے سندرکے کسی ڈاکٹرکے پاس لے جارہے تھے کہ ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لئے حملہ کردیا۔پولیس کوبھی جوابی فائرنگ کرناپڑی،تاہم ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی کانشانہ بن گیا۔اس دوران کسی پولیس اہل کارکوگزند تک نہ پہنچی۔دوسری جانب ملزم کے لواحقین اور مقامی لوگ ششدرہیں،ان کے سوال توبہت سے ہیں۔جن میں ایک یہ بھی ہے کہ نواں کوٹ پولیس سارا شہر چھوڑ کرملزم کو20کلومیٹر دورگاوٴں کے کس ڈاکٹر کے پاس لے کر جا رہی تھی۔؟