17 مارچ ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف نے تھر کے قحط سالی سے متاثرین کے لیے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔ تھر میں متاثرین کو امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے تاہم اب وزیراعظم نواز شریف نے متاثرین کو نقد رقم دینے کافیصلہ کیا ہے۔78 ہزار متاثرین کو امدادی رقم انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی۔ جس کیلیے انکم سپورٹ پروگرام میں متاثرہ علاقوں کے رجسٹرڈلوگوں کو آیندہ چھ ماہ تک موجود رقم سے تین گنا زائد رقم مہیا کی جائے گی تاکہ وہ خود بنیادی ضرورت کی اشیا خرید سکیں ۔