پاکستان
17 مارچ ، 2014

مذاکرات ہی ملک میں پائیدار امن کی کنجی ہے، پرویز خٹک

مذاکرات ہی ملک میں پائیدار امن کی کنجی ہے، پرویز خٹک

پشاور…وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مذاکرات ہی ملک میں پائیدار امن کی کنجی ہے، طالبان کا کوئی بچہ، بوڑھا اور خاتون قیدی پولیس کے پاس نہیں۔ دوسری جانب انسپکٹر جنرل خیبرپختون خوا پولیس ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ 4ماہ کے دوران دہشت گردی کے 129منصوبے ناکام بنادیئے گئے اور 144دہشت گردوں کا ہلاک کیا گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے پولیس دربار سے خطاب میں کہا کہ ساری عمر لڑ سکتے ہیں نہ ہی بدحالی کی زندگی گذار سکتے ہیں، اس لئے مذاکرات سے ملک میں پائیدار امن کا قیام چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس کی تحویل میں طالبان کا کوئی بچہ بوڑھا یا خاتون نہیں۔ پرویزخٹک نے کہا کہ صوبے کو نامساعدحالات کا سامنا ہے جس سے سرمایہ کاری متاثرہو رہی ہے۔

مزید خبریں :