دنیا
22 جنوری ، 2012

امریکا کے شمال مشرقی علاقے میں برفانی طوفان

امریکا کے شمال مشرقی علاقے میں برفانی طوفان

نیویارک … تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ آنیوالا برفانی طوفان امریکا کے شمال مشرقی علاقے سے ٹکرا گیا۔اطلاعات کے مطابق ہفتے کو آنے والے شدید برفانی طوفان نے وسطی پنسلوینیا سے کنیٹی کٹ تک ایک بڑے علاقے کو متاثر کیا ہے۔ نیو یارک ،فلاڈلفیا،بوسٹن اور واشنگٹن سمیت کئی علاقوں میں برفباری ہوئی۔ کئی مقامات پر سڑکیں اور عمارتیں برف سے ڈھک گئیں۔ فلاڈلفیا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی ترجمان نے بتایا کہ انھیں چھیاسٹھ پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔سیاٹل کے جنوب میں دولاکھ سے زائد گھر اور متعدد تجارتی مقامات برفباری کے باعث بجلی سے محروم ہو گئے۔

مزید خبریں :