19 مارچ ، 2014
بائیکا نور… روس نے پروٹون۔ایم کیریئر راکٹ کے ذریعے دو مواصلاتی سیارچے کامیابی سے زمینی مدار میں پہنچا دیئے۔رشین فیڈرل خلائی ایجنسی(کسموس)کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قازقستان میں واقع روس کی خلائی مرکز بائیکا نور سے پروٹون۔ایم کیریئر راکٹ کے ذریعے دو مواصلاتی سیارچے روانہ کر دیئے گئے جومقررہ وقت کے مطابق برز۔ایم بوسٹر سے علیحدہ ہو کر زمینی مدار میں کامیابی سے داخل ہو گئے ہیں۔ایکسپریس اے ٹی۔1اورایکسپریس اے ٹی۔2نا می مواصلاتی سیارچے رشتی نوف انفارمیشن سیٹلائٹ سسٹم نے فرانسسی کمپنی تھیلز الینیا سپیس کے تعاون سے تیار کئے تھے۔