دنیا
20 مارچ ، 2014

نارتھ لندن میں دن دیہاڑے خاتون کو سڑک پر ذبح کردیا گیا

نارتھ لندن میں دن دیہاڑے خاتون کو سڑک پر ذبح کردیا گیا

لندن…لندن میں چاقو سے حملوں کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔آج ایک خاتون کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ واقعہ نارتھ لندن میں پیش آیا۔ ٹوٹن ہیم کے علاقے Bruce Grove میں خاتون کو دوپہر ایک بجے کے قریب چاقوماراگیا۔ پولیس کا کہناہے کہ مقتول کی عمر چالیس سے پچاس برس کے درمیان ہے اور بعض عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ خاتون کی گردن پرچاقوسے چار وار کیے گئے تھے۔علاقے کو دہشت زدہ کرنے والا قاتل وہیں کھڑا رہا اور پھر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ مبینہ قاتل کی عمر چھیالیس برس ہے جس سے نارتھ لندن کے پولیس اسٹیشن میں تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :