دنیا
22 جنوری ، 2012

افغان صدر حامد کرزئی کی حزب اسلامی کے وفد سے ملاقات

افغان صدر حامد کرزئی کی حزب اسلامی کے وفد سے ملاقات

کابل … افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امن بات چیت کے لئے حزب اسلامی کے ایک وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔صدر حامد کرزئی نے کابل میں افغان پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران بتایا کہ انجینئر گلبدین حکمت یار کی حزب اسلامی کے ایک وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔حامد کرزئی نے بتایا ہے کہ بات چیت میں حکومت نے برادرانہ اور دوستانہ طریقے سے اپنا نقطہ نظر پیش کیا، امید ہے بات چیت جاری رہے گی اور اس کے مفید نتائج نکلیں گے۔ اس موقع پر کرزئی نے کہا کہ امن عمل اور مذاکرات افغان قوم کا حق ہے اور کوئی دوسرا ملک یا تنظیم افغان قوم کو اس حق سے محروم نہیں کرسکتی۔ افغانستان میں امن کے قیام اور جنگ کے خاتمے کے لئے طالبان کے لئے قطر میں دفتر کھولنے پر اتفاق کیا۔کابل میں امریکی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے لئے خصوصی ایلچی مارک گراس مین نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ کے پرامن خاتمے کے لیے مصالحتی کوششوں میں ہرممکن معاونت کے لیے تیار ہیں۔

مزید خبریں :