20 مارچ ، 2014
حب…بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے شہریوں کے لئے پینے کے پانی کا حصول خواب بن گیا۔دن بھر سمندر میں رزق تلاش کرنے والے پانی کی بوند بوند کوترس رہیہیں۔ یہ فریاد ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام کے کسی ایک باشندے کی نہیں۔ پچاس ہزار آبادی کا دکھ تقریبا ایک ساہی ہے۔برسوں پرانی پانی کی لائنیں ناکارہ ہوچکی ہیں۔جہاں پینے کے پانی کا حصول ایک خواب ہے۔عوام کو شکایت ہے تو صرف ان سیاستدانوں سے جو پانی کے نام پر ووٹ لینے آتے ہیں اورپھر ان کی واپسی بھی پانی کی طرح ہی نایاب ہوجاتی ہے۔اپناسارادن سمندری پانی میں گذارنے والے ماہی گیر جب واپس آتے ہیں تو میٹھے پانی کی بوند بوند ان کے لئے اتنی ہی قیمتی ہوتی ہے جیسے زندگی کے لئے سانسیں۔ایسے میں پینے کے پانی کا گیلن 25سے 30روپے میں فروخت بھی کیاجاتاہے۔مکینوں نے مطالبہ کیاہے کہ سیاستدان اپنے وعدے نبھائیں اورعلاقے میں صاف اورمیٹھے پانی کا حصول ممکن بنایاجائے۔