20 مارچ ، 2014
کراچی… کراچی کے علاقے عزیز آباد سے پولیس نے قتل سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ دوسری جانب پاک کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک بھتا خور کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے بھتے کی پرچیاں اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔